کچھ دیر کے لئے فرض کریں کہ آپ کی زمین سے آکسیجن ختم ہو جاتی ہے، ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ صرف ۵ سیکنڈ کے لئے تو کیا ہو گا ۔ آئیں ہم آ پ کو بتاتے ہیں ۔
کیا آپ اپنا سانس روک سکتے ہیں؟
کیا ہم زندہ رہ سکتے ہیں ؟
اور اس کے ہمارے ماحول پر کیا اثرات ہو نگے ۔؟
آپ گہرا سانس لیں اور محسوس کریں کہ یہ کتنا مطمئن احساس ہے ۔ آپ جس سے سانس لے رہے ہیں اس کو آکسیجن کہتے ہیں جو ہمارے ماحول کا تقریبا 21فی صد ہے ۔ باقی 78 فی صد نائیٹروجن ہے ۔ یہ ہمارے ماحول کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے ۔ آکیسجن کے بغیر پودے ، جانور ، پانی اور ہم انسان اس جگہ نہ ہوتے جہا ں ہم اس وقت ہیں ۔ آکیسجن کے بغیر پانچ سیکنڈ کچھ زیادہ نہیں لگتے لیکن اگر پانچ سیکنڈ کے لئے زمین سے آکسیجن ختم ہو جائے تو کیا ہو گا ۔ ہم میں سے اکثر 30سیکنڈ تک اپنی سانس روک سکتے ہیں اوران پانچ سیکنڈ میں شائد آپ کو پتہ بھی نہ چلے لیکن اس کےماحول پر کیا اثرات ہو نگے ۔ آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے ۔ ان پانچ سیکنڈ میں زمین مکمل طور پر مختلف ہو جائے گی کیونکہ ان پانچ سیکنڈ میں بڑے بڑے ڈیمو ں کو خدا حافظ کہنا پڑے گا ۔اور اسی طرح کا باقی اشیا جو کنکریٹ سے بنی ہو ئی ہے تباہ ہو جائیں گی کیونکہ آکسیجن ان کو آپ میں جوڑنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے بغیر کنکریٹ دھول بن کر رہ جائے گا ۔ اگر آپ عمارتو ں کی بات کریں تو ان میں موجود تمام میٹل دھماکہ سے پھٹ جائے گا یہ اس لئے کہ آکسیڈیشن کی لیئر اس میٹل پر ہوتی ہے جو کنکریٹ اور میٹل کو آپ میں جوڑے رکھتی ہے ۔ اگر آپ کسی بیچ پر بیٹھے ہیں تو آپ سورج کی تپش سے آپ کی جلد جل جائے گی ۔ کیونکہ اوزون لیر جو سورج کی یو ۔وی لہرو ں سے ہماری حفاطت کرتی ہے وہ بھی آکسیجن کی بنی ہو ئی ہے ۔ آکسیجن کا اس سے نکل جانا زمین کے لئے انتہائی خطر ناک ہے ۔ کیونکہ اس اوزون لیئر کے علاوہ ہمیں یو ۔وی لہرو ں سے اللہ کی ذات کے علاوہ کوئی نہیں بچا سکتا ۔ اور اس خطر ناک شعائو ں کی وجہ سے ہمارے کانو ں کے پردے پھٹ جائیں گے ۔ آکسیجن کا ختم ہونا مطلب ہم 21فیصد ہوا کا پریشر کھو دیں گے ۔ اس پریشر کا ختم ہو جانا ایسے ہی ہے جیسے ہم سطح سمندر کے 2000میٹر نیچے چلے جائیں اور اس حالت کو ہمارے کان بر داشت نہیں کر سکتے ۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ آکسیجن کے بغیر آگ بھی نہیں جلے گی ، گاڑیو ں میں جس شعلہ سے انرجی تیار ہو تی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی اس لئے جو بھی گاڑیا ں چل رہی ہو نگی وہ خود بخود بند ہو جائیں گی ۔اسی طرح الیکٹرک انرجی کے بغیر ہوا میں موجود جہاز بھی آسمان سے زمین پر آ گریں گے ۔ اور لاکھو ں گاڑیا ں جو سڑکو ں پر چل رہی ہیں سڑکو ں پر جہا ں ہیں رک جائیں گی ۔ آسمان مکمل طور پر سیاہ ہو جائے گا ۔ زمین پر پہنچنے سے پہلے روشنی بھی کئی ذروں سے ٹکرا کر ان کو روشن کرتی ہے اس لئے آسمان پر سیاہی چھا جائے گی ۔ اور یہ ہی نہیں زمین کو اوپر والی تہہ بھی چکنا چور ہو جائے گی یہ اس لئے کہ زمین کی اوپر والی تہہ بھی 45فیصد آکیسجن سے بنی ہو ئی ہے ۔ اور یہ تہہ چکنا چور ہوتی جائے گی یہا ں تک کہ زمین پر کوئی عمارت بھی کھڑی نہیں رہے گی اور ہر چیز تباہ ہو جائے گی ۔ اور کشش ثقل نہ ہو نے کی وجہ سے یہ تبدیلی آپ کو آپ کے ساتھ جو کچھ بھی زمین پر ہے کو زمین اور آسمان کے درمیان فری فال آزادانہ گھوما دے گی ۔
لیکن آپ کو پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر ہمارے رب نے چاہا تو ایسا کبھی بھی نہیں گا ۔
اس سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ صرف پانچ سیکنڈ کے لئے اگر اللہ پاک ہم کو اپنی اس نعمت سے محروم کر دے تو اس زمین کا اور ہمارا کیا حال ہو گا ۔ اس لئےآپ کو چاہیے کہ اللہ کی نعمتو ں کا شکر کرتے رہے جو اس نے بغیر کسی قیمت کے آپ کو مفت میں دی ہو ئی ہے اور ان کی اہمیت اس قدر ہے کہ آپ پانچ سیکنڈ بھی اس نعمت کے بغیر زندہ نہیں رہے سکتے ۔

Post a Comment